نیٹ فلکس کی نئی فلم ’مرڈر مبارک‘ کی پہلی جھلک نے سب کو کشمکش میں مبتلا کر دیا ہے ۔
اس نیٹ فلکس فلم میں بالی وڈ کے کئی نامور اداکار جیسے سارہ علی خان، پنکج ترپاٹھی ، وجے ورما، ڈمپل کپاڈیہ، کرشمہ کپور، سنجے کپور، ٹِسکا چوپڑا اور سہیل نیئر جلوہ گر ہوں گے۔
ہومی اداجانیہ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’مرڈر مبارک‘ کی ٹیم نے ایک دلچسپ ٹیزر کے ساتھ فلم کا باضابطہ اعلان کر کے ناظرین کی بے تابی میں اضافہ کر دیا ہے۔
سسپنس سے بھرپور یہ فلم رواں سال 15 مارچ سے نیٹ فلکس پر نشر ہوگی۔
View this post on Instagram




















