سال 2023 کی سب سے مقبول ترین فلم ’جوان‘ کے ہدایتکار ایٹلی کی اگلی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایٹلی اپنی اگلی فلم معروف اداکار ورون دھون کے ساتھ بنارہے ہیں جس کا عنوان ’بیبی جان‘ ہے جس کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔
View this post on Instagram
میکرز کی جانب سے فلم کے فرسٹ لک پوسٹر اور ورون دھون کے کردار کو متعارف کرانے والی ایک ویڈیو کی نقاب کشائی کی اور ساتھ ہی فلم کی ریلیز کا بھی اعلان کیا گیا۔
‘بیبی جان’ ڈائریکٹر ایٹلی کی ‘تھیری’ کا آفیشل ہندی ریمیک ہے، جس میں ورون دھون، کیرتھی سریش اور وامیکا گبی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔
خیال رہے کہ ‘بے بی جان’ ایک ایکشن انٹرٹینر ہے جس کی ہدایت کاری اے کالیشورن نے کی ہے۔ فلم 31 مئی 2024 کو سینما گھروں میں شاندار ریلیز کے لیے تیار ہے۔
ورون دھون، کیرتھی سریش اور ومیکا گبی کے علاوہ، فلم میں جیکی شراف اور راجپال یادیو معاون کرداروں میں نظر آئیں گے جبکہ ‘بیبی جان’ کی موسیقی ایس تھمن نے ترتیب دی ہے۔
خیال رہے کہ تھلاپتی وجے کی ‘تھیری’ اداکار اور ہدایت کار ایٹلی کی کامیاب فلموں میں سے ایک تھی۔




















