Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹیلر سوئفٹ ایک اور ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب

معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے لگاتار چوتھی بار البم آف دی ایئر کا گریمی ایوارڈ جیت کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاپ سپراسٹار نے ایک اور ریکارڈ قائم کرتے ہوئے چوتھی بار البم آف دی ایئر کا گریمی ایوارڈ جیتا ہے  جو کہ ان کے کیریئر کا 13 واں گریمی ایوارڈ ہے۔

انہوں نے ’مڈ نائٹس‘ کے لیے سال کا بہترین البم جیتا ہے اور اسحوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس جیت سے بےحد خوش اور پرجوش ہیں۔

 

اس موقع پر گلوکارہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ رواں سال 19 اپریل میں ایک نیا البم ریلیز کریں گی جس کا نام ‘دی ٹارچرڈ پوئٹس ڈیپارٹمنٹ’ بتایا ہے۔

اعلان کے فوراً بعد ہی ٹیلر سوئفٹ نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے آنے والے نئے البم کا پوسٹر شیئر کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Taylor Swift (@taylorswift)