Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خاتون سے بدتمیزی؛ معروف بھارتی گلوکار پر بھاری جرمانہ عائد

خاتون سے بدتمیزی کرنے پر بھارت کے معروف گلوکار شیوا بالن پرساد پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگاپور میں 42 سالہ بھارتی نژاد گلوکار شیوا بالن پرساد کو نشے میں دھت ہو کر خاتون سے بدتمیزی کرنے پر 3 ہزار سنگاپورین ڈالرز جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

حکام نے بتایا کہ گلوکار نے شو ختم ہونے کے بعد لفٹ میں پروڈکشن کمپنی کی خاتون اہلکار پر جنسی حملے کی کوشش کی تھی تاہم خاتون اور ان کے ساتھ موجود ان کی دوست کی جانب سے اسے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

خاتون نے واقعے سے اپنی پروڈکشن کمپنی اور پولیس کو مطلع کیا جس کے بعد کے کارروائی کا آغاز کیا گیا، گلوکار شیوا بالن نے واقعے کے وقت بہت زیادہ شراب پی رکھی تھی۔

واضح رہے کہ بدتمیزی کا یہ واقعہ 2022 میں پیش آیا تھا جس پر فیصلہ گزشتہ روز سنایا گیا ہے۔