Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف اداکارہ کی شادی کے 12 سال بعد شوہر سے علیحدگی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشا دیول نے شادی کے 12 سال بعد شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشا دیول اور ان کے شوہر نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے ہاہمی رضا مندی کے ساتھ ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں کے الگ ہوجانے کے بعد ہمارے بچوں کی بھلائی ہماری اولین ترجیح ہوگی، ہماری پرائیویسی کا احترام کریں۔

 

 

ایشا دیول نے کہا کہ دوسرے بچے کے بعد مجھے محسوس ہوا کہ بھارت تختانی مجھے نظرانداز کر رہے ہیں اور چڑچڑاپن محسوس کر رہے ہیں اور مجھے توجہ نہیں دے رہے۔

یاد رہے ایشا دیول کی شادی 2012 میں بزنس مین بھارت تختانی کے ساتھ ہوئی تھی، ان دونوں کی پہلی بیٹی رادھیا 2017 میں پیدا ہوئی اور دوسری بیٹی 2019 میں پیدا ہوئی۔