پاکستان بھر میں عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔
ملک بھر میں پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں کیلئے 12 کروڑ 79 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
ان انتخابات میں ملک کی انتخابی تاریخ میں سب سے زیادہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن کی تعداد 17 ہزار سے زائد ہے جن میں 11 ہزار سے زائد آزاد امیدوار ہیں۔
عام انتخابات کے دن نا صرف ملک بھر کی سیاسی جماعتیں عوام سے ووٹ مانگ رہی ہیں بلکہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات بھی عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کررہی ہیں۔
پاکستان ٹی وی اور فلم کی نامور شخصیات کا کہنا ہےکہ شہری آج کے دن گھروں سے باہر نکلیں اور اپنے پسندیدہ امیدواروں کو ووٹ ضرور دیں۔
سُپر اسٹار ماہرہ خان
No matter what you feel or who you want to vote for.. it’s important that we exercise our fundamental right to VOTE. See you all at the polls. InshAllah. Praying for peace and safety for all Ameen. #Elecciones2024
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) February 7, 2024
عدنان صدیقی:
View this post on Instagram
بلال عباس:
View this post on Instagram
اعجاز اسلم:
View this post on Instagram
عائزہ خان:
View this post on Instagram
نادیہ حسین:
View this post on Instagram
فرحان سعید:
Pakistan come out and vote on 8th. If you think you’ve been wronged , Vote! If you want to see your country progress, Vote! If you want to see the right person leading the country, Vote! All what Pakistan asked for this entire year was right to vote, now Vote!
#Elections2024— Farhan Saeed (@farhan_saeed) February 6, 2024
شائستہ لودھی:

مایا علی:

عاصم اظہر:

تابش ہاشمی:
View this post on Instagram
بشریٰ انصاری:
View this post on Instagram
ملک بھر میں 90 ہزار 675 میں سے 46 ہزار 65 پولنگ اسٹیشنز کو حساس و انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
شفاف پولنگ کے لیے مختلف شہروں میں مانیٹرنگ سیلز قائم کیے گئے ہیں۔
ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل
عام انتخابات کے موقع پر ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ موبائل فون سروس کو دہشتگردی کے واقعات کے پیش نظر کیا گیا۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔امن و امان قائم رکھنے کے لیے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔
موبائل فون سروس معطل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات سامنا ہے۔




















