Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ عریشہ رضی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ عریشہ رضی شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

عریشہ رضی نے سال 2022 میں نکاح کیا تھا لیکن اُن کے نکاح کی تقریب کے فوٹوگرافر نے اُن کی اجازت کے بغیر تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردی تھیں جس کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔

IN PICTURES: Arisha Razi Khan ties the knot

اب کچھ روز قبل اداکارہ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا تھا جن میں ڈھولکی، برائیڈل شاور، دُعائے خیر، مایوں اور گیم نائٹ شامل تھیں جبکہ ہفتے کے روز اُن کی رخصتی کی تقریب منعقد ہوئی۔

اپنی شادی میں اداکارہ کی شوہر بالی ووڈ گانے ’چھمک چھلو‘ پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر و ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عریشہ رضی خان نے لال رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس پر انہوں نے بھاری جیولری بھی پہنی۔

اداکارہ کی شادی کی تقریب میں شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی جن میں اداکارہ نمرہ خان، نادیہ خان، سیدہ طوبیٰ انور، نوال سعید اور دیگر شامل تھیں۔

Arisha Razi & Abdullah Farrukh Shendi Pictures

Arisha Razi & Abdullah Farrukh Shendi Pictures