Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سمانتھا روتھ پربھو کا طویل وقفے کے بعد کام پر واپسی کا اعلان

بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو اپنی صحت پر توجہ دینے کے لیے ایک طویل وقفے کے بعد کام پر واپسی کا اعلان اور اپنے نئے پروجیکٹ کے بارے میں بھی بات کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا کہ وہ اپنی صحت پر توجہ دینے کے لیے ایک طویل وقفے کے بعد کام پر واپسی کے متعلق بات کی ہے۔

 سمانتھا نے یہ بھی بتایا کہ وہ اگلے ہفتے اپنا نیا پروجیکٹ ریلیز کریں گی، جو کہ صحت پر مبنی پوڈ کاسٹ ہے۔

خیال رہے کہ سمانتھا نے جولائی 2023 میں سیٹاڈل انڈیا کے لیے شوٹ مکمل کرنے کے بعد اداکاری سے اپنے وقفے کا اعلان کیا تھا اس کے بعد، اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اس بات کا اعلان کیا اور شیئر کیا کہ وہ آنے والے چند مہینوں میں اپنی صحت کو ترجیح دیں گی۔

کام کے محاذ پر، سمانتھا کو آخری بار فلم خوشی میں دیکھا گیا تھا جس میں وجے دیوراکونڈا نے بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا۔