Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایک اور بھارتی اداکارہ کا ’وہاج علی‘ سے اظہارِ محبت

 بھارتی ٹی وی اور فلم کی اداکارہ ریم شیخ نے پاکستانی نامور پرکشش اور ہردلعزیز اداکار وہاج علی سے اپنی محبت کا اظہار کردیا۔

وہاج علی کے حالیہ ڈرامہ سیریل ’تیرے بن’ میں ان کے کردار مرتسم نے انہیں پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی رات و رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر بھارتی اداکارہ ریم شیخ کے انٹرویو کا ایک کلپ کافی وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے وہاج علی سے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے جذباتی پیغام دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

انٹرویو میں میزبان نے ریم شیخ  سے سوال کیا کہ اگر انہیں کبھی عدالت میں کسی اداکار کا دفاع کرنا پڑے تو وہ کس اداکار کا دفاع کریں گی؟

میزبان کے سوال کے جواب میں اداکارہ نے پاکستانی اداکار وہاج علی کا نام لیا۔

پاکستانی اداکار کا نام لینے کے بعد انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہاکہ میں وہاج علی کا دفاع کرنا چاہوں گی اور اس کیس میں پاکستان جانا چاہوں گی یا پھر وہاج پاکستان سے مجھ سے ملنے بھارت آجائیں کیونکہ میں وہاج علی سے بہت پیار کرتی ہوں۔

ریم نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ میں صرف ایک بار ان سے ملاقات کرنا چاہتی ہوں، میں وہاج سے بہت محبت کرتی ہوں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریم شیخ پہلی بھارتی اداکارہ نہیں جنہوں نے وہاج علی کے لئے اپنی محبت کا اظہار کیا ہو ، ڈرامہ تیرے بن کے بعد کئی بھارتی اداکارائیں ان کےلئے اپنی پسندیدگی کا اعتراف کر چکی ہیں۔