عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار و اداکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ آج کل کے دور میں سب محنت کے بغیر شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں گلوکار عاطف اسلم نے بتایا کہ اگر انہوں نے کبھی غلطی سے کوئی نامناسب الفاظ پر مبنی شاعری گائی تو بعد میں احساس ہونے کے بعد خدا سے معافی مانگی ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ غلط باتوں پر اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور انہوں نے ایسی باتوں پر اعتراض بھی کیا ہے لیکن اگر ان سے کبھی گلوکاری کرتے وقت کبھی کوئی گستاخی کا لفظ نکلا ہے تو بعد میں انہوں نے احساس ندامت میں خدا سے معافی مانگی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو بات غلط ہے، وہ ہمیشہ غلط رہتی ہے اور وہ غلطیوں پر خدا سے معافی کے طلب گار رہے ہیں۔
عاطف اسلم نے بغیر محنت کیے مختصر مدت میں شہرت کو حاصل کرنے والے گلوکاروں پر بھی بات کی اور کہا کہ آج کل کے دور میں کوئی محنت نہیں کرنا چاہتا، ہر کوئی مختصر مدت میں شہرت حاصل کرنا چاہتا ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ شہرت حاصل کرنے کا کوئی ایک فارمولہ نہیں ہے لیکن محنت کے بغیر ملنے والی شہرت مختصر ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب لوگ راتوں و رات مصنوعی سہاروں کے ذریعے شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
عاطف اسلم نے مزید کہا کہ ذلت، عزت اور شہرت دینا خدا کے ہاتھ میں ہوتا ہے، انسان کو صرف محنت کرنی ہوتی ہے۔
View this post on Instagram




















