عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے خود کے حاملہ ہونے سے متعلق افواہوں کی تردید کردی ہے۔
گزشتہ روز بھارتی میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اداکارہ ماہرہ خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
لیکن حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ ماہرہ خان نے حاملہ ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی باتوں میں کوئی سچائی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے نیٹ فلکس کی سیریز چھوڑنے سے متعلق افواہیں بھی غلط ہیں۔
خیال رہے کہ ماہرہ خان نے چند ماہ قبل اکتوبر 2023 میں دوسری شادی صنعت کار سلیم کریم سے کی تھی۔
View this post on Instagram
اس سے قبل اداکارہ نے پہلی شادی 2007 میں علی عسکری سے کی تھی، جن سے انہیں بیٹا اذلان بھی ہے۔
ماہرہ خان کی پہلی شادی تقریبا 8 سال بعد 2015 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی اور ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کم سے کم 15 برس قبل ہوئی تھی۔
View this post on Instagram




















