Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایسی فلم کرنا چاہتی ہوں جس میں ہزاروں لوگوں کا قتل کرسکوں، اداکارہ ہما قریشی

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ہما قریشی نے کہا ہے کہ وہ ایسی فلم کرنا چاہتی ہیں جس میں مشین گن پکڑ کر ہزاروں لوگوں کا قتل کرسکیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ ہما قریشی کا کہنا تھا کہ اُنہیں رنبیر کپور کی سُپر ہٹ فلم ‘انیمل’ بہت پسند آئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Huma Qureshi (@iamhumaq)

انہوں نے کہا کہ میں فلم کی کہانی، ایکشن سین اور موسیقی سے لطف اندوز ہوئی، مجھے ایسا لگتا ہے کہ بالی ووڈ میں ہر طرح کی فلمیں بننی چاہئیں اور بطور سامعین یہ آپ کی مرضی ہے کہ آپ اس فلم کو دیکھنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں بھی ایک ایسی ہی فلم کرنا چاہتی ہوں جس میں مشین گن پکڑ کر ہزاروں لوگوں کا قتل کرسکوں اور بطورِ اداکارہ میں ایسا کردار ادا کرنے میں کافی پُرجوش ہوں گی کیونکہ میرے لیے یہ منفرد ہوگا۔

ہما قریشی نے کہا کہ ایسی فلموں سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوگا تو یہاں میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ ‘انیمل’ سے پہلے بنائی گئی فلموں سے تو اب تک معاشرے کو سدھر جانا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Huma Qureshi (@iamhumaq)

انہوں نے کہا کہ جب فلموں سے معاشرے میں سدھار پیدا نہیں ہوا تو پھر ‘انیمل’ جیسی فلموں سے معاشرے میں بگاڑ بھی پیدا نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں تو کہتی ہوں ‘انیمل’ جیسی فلمیں مزید بننی چاہئیں، سامعین کو جو فلم پسند آئے گی، وہ اُسے دیکھیں گے۔

خیال رہے کہ فلم ‘انیمل’ کی ہدایتکاری سندیپ ریڈی وانگا نے کی ہے، ایکشن تھرلر میں رنبیر کپور، رشمیکا مندانا، بوبی دیول، انیل کپور اور ترپتی ڈمری شامل تھیں۔

مقبولیت کے باوجود بھی فلم ‘انیمل’ پر کڑی تنقید کی گئی کیونکہ اس فلم میں رنبیر کپور کو ایک انتقامی بیٹے کے طور پر دِکھایا گیا جو اپنے والد کا بدلہ لینے کے لیے ایک خونخوار گینگسٹر بن جاتا ہے اور بےرحمی سے قتل کرتا ہے اور فلم میں رنبیر کپور خواتین کے ساتھ بھی ناروا سلوک بھی کرتے ہیں۔