Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف شاعر فیض احمد فیض کی 113 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے

اردو کے شاعر، ادیب اور معروف صحافی فیض احمد فیض کی 113 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے۔

فیض احمد فیض 13 فروری 1911 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، انہوں نے عربی اور انگریزی ادب میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کیں جس کے بعد وہ کئی کالجز میں استاد رہے۔

ان کو اردو اور پنجابی کے علاوہ انگریزی، عربی، فارسی اور روسی زبان پر بھی عبور حاصل تھا۔

1936 میں انہوں نے ترقی پسند تحریک میں شمولیت اختیار کی اور تحریک کے پہلے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔

شاعری کے ساتھ ساتھ فیض احمد فیض کئی ادبی جرائد کی ادارت کے فرائض بھی انجام دیتے رہے۔

ان کی شاعری کے متعدد زبانوں میں ترجمے ہوئے اور کئی مشہور گلوکاروں نے ان کی غزلیں اور نظمیں گائیں۔

فیض کو روس کے لینن ایوارڈ سمیت متعدد عالمی اور قومی اعزازات سے نوازا گیا، ان کے مشہور شعری مجموعوں میں نسخہ ہائے وفا، نقش فریادی، دست صبا، زنداں نامہ اور دست تہہ سنگ شامل ہیں، بے شک اردو ادب عہد ساز شاعر فیض پر فخر کرتا رہے گا۔