بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار متھن چکرورتی پر برس پڑے۔
اداکار متھن چکرورتی کو چند روز قبل سینے میں شدید تکلیف کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور بعض اطلاعات کے مطابق ان پر فالج کا حملہ ہوا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ بھارتی وزیراعظم نے ان کی صحت کے حوالے سے انہیں فون کیا اور صحت کا خیال نہ رکھنے پر انہیں ڈانٹ بھی دیا۔
اداکار کی طبیعت سنبھلنے کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے اور وہ صحت یابی کے بعد شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔
خیال رہے کہ متھن چکرورتی نے مارچ 2021 میں بی جے پی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔




















