Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سلمان خان کی فٹنس سے بہت متاثر ہوں، اداکار عمران ہاشمی

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ وہ سلمان خان کی فٹنس سے بہت متاثر ہیں۔

حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں اداکار عمران ہاشمی کو بالی ووڈ کے معروف فلم ساز کرن جوہر کے ہمراہ اسٹیج پر دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلم ساز کرن جوہر عمران ہاشمی سے سوال کرتے ہیں کہ آپ فٹنس کے معاملے میں کس سے زیادہ متاثر ہیں؟

جس پر عمران ہاشمی فوراً سلمان خان کا نام لیتے ہیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ سلمان خان کے مداح عمران ہاشمی کی جانب سے اداکار کا نام لینے پر بےحد خوش دکھائی دیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دیوالی کے موقع پر عمران ہاشمی بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کے ہمراہ فلم ٹائیگر 3 میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Emraan Hashmi (@therealemraan)