Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سام سنگ نے اب تک کا بہترین فیچر متعارف کروادیا

اسمارٹ فون بنانے والی جنوبی کورین ملٹی نیشنل کمپنی سام سنگ نے اپنے صارفین کے لئے اب تک کا بہترین فیچر متعارف کروادیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سام سنگ نے سافٹ ویئر اپڈیٹ کے ذریعے گلیکسی سام سنگ ایس 24 سمیت دیگر گلیکسی فونز میں کال ریکارڈنگ کا فیچر پیش کردیا۔

—فوٹو: گزمو چائنا

جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریکارڈنگ کا فیچر پہلے بھی مختلف کمپنیوں نے پیش کر رکھا ہے، تاہم اب سام سنگ نے بھی سافٹ ویئر اپڈیٹس کے ذریعے مذکورہ فیچر کو پیش کردیا گیا۔

سام سنگ نے اپنے اپڈیٹ سافٹ ویئر OneUI 6.1 میں وائس اوور وائی فائی کال ریکارڈنگ کا فیچر پیش کیا ہے اور اس فیچر کے تحت صارف اس وقت ہی کال ریکارڈنگ کر سکے گا جبکہ اس کا موبائل تیز ترین وائی فائی سے منسلک ہوگا۔

مذکورہ فیچر کے تحت گلیکسی ایس 24 سمیت دیگر نئے گلیکسی فونز کے صارفین اپنی وائس اور ویڈیو کالز ریکارڈ کر سکیں گے۔

تاہم انہیں کالز ریکارڈ کرنے کے لیے فون کے سیٹنگ میں جاکر تبدیلیاں کرنی پڑیں گی۔