ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار ٹام کروز ایک بار پھر محبت میں گرفتار ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکار ٹام کروز نے باقاعدہ اعلان کردیا کہ 36 سالہ ایلسینا خیرووا ان کی نئی گرل فرینڈ ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹام کروز آج کل اپنا زیادہ تر وقت لندن میں ایلسینا خیرووا کے ساتھ ان کے شاندار اپارٹمنٹ میں گزار رہے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ٹام کروز اور ایلسینا خیرووا اس بات کا بہت خیال رکھتے ہیں کہ میڈیا ایک دوسرے کے ہمراہ ان کی تصاویر نہ بنائے کیونکہ وہ دونوں اپنی نجی زندگی کو میڈیا سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ ٹام کروز کی اس سے قبل تین شادیاں ناکام ہوچُکی ہیں، ان کی پہلی شادی اداکارہ ممی راجرز، دوسری اداکارہ نکول کڈمین اور تیسری شادی کیٹی ہومز سے ہوئی تھی۔
نئی گرل فرینڈ ایلسینا خیرووا کون ہیں؟
ایلسینا خیرووا سابقہ روسی ماڈل ہیں جو اب لندن میں مقیم ہیں، وہ ایک ممتاز روسی سیاست دان رینات خیرو کی بیٹی ہیں جو ولادیمیر پیوٹن کے اتحادی بھی ہیں۔





















