Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تصویر میں موجود یہ بچی آج کی کونسی معروف اداکارہ ہیں؟

سوشل میڈیا پر اکثر شوبز شخصیات اپنے بچپن کی تصاویر شئیر کر دیتے ہیں جنہیں مداحوں کے لیے پہچاننا کافی مشکل ہوجاتا ہے۔

آج ہم آپ کے لیے ایک ایسی شخصیت کی تصویر لائے ہیں جنہیں اکثر لوگ نہیں پہچان پاتے۔

کیا آپ مذکورہ تصویر میں موجود بچی کو پہچان سکتے ہیں؟

کامیاب ہوئے؟ اگر نہیں تو ہم آپکو ایک ہنٹ دے دیتے ہیں۔

اِس بچی کا تعلق بالی ووڈ فلم انڈسٹری سے ہے۔

اب پہچان پائے؟ اگر ابھی بھی نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

تصویر میں موجود یہ بچی کوئی اور نہیں بلکہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ تاپسی پنو ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Taapsee Pannu (@taapsee)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Taapsee Pannu (@taapsee)

تاپسی پنو نے 2010 میں اداکاری کا آغاز تیلگو فلموں سے کیا تھا اور بعد ازاں وہ تامل سمیت دیگر زبان کی فلموں میں بھی دکھائی دیں۔

انہوں نے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز 2013 میں فلم ’چشم بددور‘ سے کیا اور خوبصورتی کی وجہ سے دیکھتے ہی دیکھتے فلم سازوں کی اولین پسند بن گئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Taapsee Pannu (@taapsee)

ان کی مقبول فلموں میں ’پنک، نام شبانہ، بدلا، سورما، تھپڑ، حسین دلربا، دوبارہ اور غازی‘ سمیت دیگر شامل ہیں۔