بھارت کی مشہور و معروف ٹی اداکارہ کویتا چوہدری دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کویتا چوہدری 54 برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوئیں جبکہ وہ کینسر میں بھی مبتلا تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کینسر کے مرض کا علاج چل رہا تھا لیکن اسی دوران اُن کو دل کا دورہ پڑا اور وہ اس سے جانبر نہ ہوسکیں۔
اداکارہ کی اچانک موت نے بھارتی ٹی وی انڈسٹری کو سوگوار کردیا ہے اور ان کے ساتھی فنکاروں اننگ دیسائی، امت بھل اور دیگر نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ ادکارہ کو ٹی وی ڈراموں اڑان اور آئی پی ایس ڈائریز سے شہرت ملی اور خاتون پولیس افسر کے کردار میں انہیں بہت سراہا گیا۔




















