عالمی شہرت کے حامل ریسلر اور اداکار جان سینا نے جم میں بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا گانا ’بھولی سی صورت‘ گاکر سب کو حیران ہی کر دیا۔
ایک حالیہ ویڈیو میں ریسلر جان سینا کو فلم ’دل تو پاگل ہے‘ کا شاہ رخ خان کا مشہور گانا بھولی سی صورت گاتے ہوئے دیکھا گیا، جو کہ کافی وائرل بھی ہو گیا ہے۔
Lifting weights and singing Shah Rukh Khan songs @iamsrk @JohnCena @WWEIndia @SRKUniverse pic.twitter.com/vVcRsOKa4P
— Bollywood Boyz (@BollywoodBoyz) February 17, 2024
ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر جان سینا کسی تعریف کے محتاج نہیں حال ہی میں انہوں نے اپنے مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی ریٹائرمنٹ جلد ہوسکتی ہے لیکن ابھی کچھ وقت ہے۔
جان سینا کا کہنا تھا کہ ان کی عمر 46 سال ہوچکی ہے اور شاید 47 سال کی عمر تک مزید ریسلنگ جاری رکھ سکوں ، ڈبلیو ڈبلیو ای میں دو دہائیوں سے زائد کا وقت گزار چکا ہوں اب خود کو آرام دینا چاہتا ہوں۔





















