Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سدھارتھ ملہوترا کی فلم ’یودھا‘ کے نئے پوسٹر کیساتھ ریلیز کا اعلان

بالی وڈ کے اداکار سدھارتھ ملہوترا کی ایکشن سے بھرپور میگا فلم ’یودھا‘ کے ٹیزر کی  ریلیز کی تاریخ کے ساتھ اس کا نیا پوسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

فلمساز کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کے زیر تلے بننے والی اس فلم یودھا کو گزشتہ سال دسمبر میں ریلیز کیا جانا تھا لیکن اب یہ فلم اس سال 15 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

سپر ہٹ بالی وڈ فلم شیرشاہ کے بعد سدھارتھ ملہوترا کے مداح انہیں اس فلم میں ایک بار پھر ایکشن میں دیکھیں گے۔

سدھارتھ ملہوترا نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کے اس نئے پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ فوکس سیٹ، منزل پر نظر!۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sidharth Malhotra (@sidmalhotra)

اس سے قبل انہوں نے ایک اور پوسٹر جاری کرتے ہوئے لیپشن میں لکھا کہ ’اپنی نشستیں تھام لیں، کیونکہ آپ ایسے سفر پر جارہے ہیں جو اس سے پہلے آپ نے کبھی نہیں کیا ہوگا‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sidharth Malhotra (@sidmalhotra)

’ایک کمانڈو، ایک ہائی جیک اور لا تعداد راز‘ کے کیپشن کے ساتھ فلم کے پوسٹرز میں سدھارتھ ملہوترا کو کمانڈو کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ان کی پشت پر ہوائی جہاز اڑتے نظر آرہے ہیں ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sidharth Malhotra (@sidmalhotra)