Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اپنی زندگی سے بہت خوش ہوں، بھارتی اداکارہ کا تنقید کرنے والوں کو جواب

سلمان خان کی فلم ’وانٹد‘ سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ عائشہ ٹاکیا نے ان لوگوں کو اپنے جواب سے خاموش کروادیا ہے جو ان کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

حال ہی میں عائشہ کو کافی عرصے بعد ممبئی ایئرپورٹ پر اپنے بیٹے کے ساتھ دیکھا گیا تھا جس کے بعد ان کی وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز پر انہیں منفی ردعمل ملا۔

اس کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے اپنے سوشل اکاؤنٹ پر ایک طویل نوٹ پوسٹ کیا جس میں انہوں نے وضاحت کی کہ فیملی میں ایمرجنسی صورتحال کے باعث وہ دو روز قبل ممبئی سے گووا کے لئے روانہ ہوئیں تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Takia Azmi (@ayeshatakia)


انہوں نے بتایا کہ اس دوران وہ میڈیا فوٹوگرافرز کے لئے رکیں جہاں ان کی تصاویر لیں گئیں جس کے بعد سے لوگوں کا میری شکل، میری جسامت پر منفی تبصرے کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ بھارتیوں کے لیے سب سے اہم مسئلہ میری لُکس ہیں اور اسی لیے وہ پورا وقت میری لُکس پر تبصرے کرنے میں ضائع کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری عوام ہر عورت کو ہمیشہ ہی ایک کم عمر لڑکی کے طور پر دیکھنا چاہتی ہے لیکن مجھے آپ کی کسی بھی رائے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، میں اپنی زندگی میں بہت خوش ہوں ۔

خیال رہے کہ عائشہ ٹاکیا نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اپنے کیرئیر کا آغاز بطور ماڈل کیا اور فالگنی پاٹھک کے گانے سے توجہ حاصل کی بعد ازاں انہوں نے ٹارزن: دی ونڈر کار سے بالی ووڈ میں قدم رکھا اور 2004 میں بہترین ڈیبیو کا فلم فیئر ایوارڈ جیتا۔

انہیں آخری بار 2011 کی فلم موڈ میں دیکھا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔