بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار رنبیر کپور فلمساز کرن جوہر پر برس پڑے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایوارڈ شو کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں اداکار رنبیر کپور معروف فلمساز کرن جوہر پر غصہ کررہے ہیں۔
مذکورہ ریڈیو گزشتہ ماہ گجرات میں فلم فیئر ایوارڈز کے 69 ویں ایڈیشن کی تقریب کی ہے جس میں بالی ووڈ اسٹارز، گلوکاروں، ہدایتکاروں، پروڈیوسرز، رائٹرز سمیت دیگر شخصیات کو اُن کے بہترین کام کے اعزاز میں ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
فلم فیئر ایوارڈز کی میزبانی فلمساز کرن جوہر اور اداکار آیوشمان کھرانہ نے کی تھی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں کرن جوہر کہتے ہیں کہ رنبیر ہی کر سکتا ہے، رنبیر ہی کرے گا، رنبیر کو ہی کرنا چاہیے، یہ سُن کر سامعین میں بیٹھے رنبیر کپور کو غصہ آجاتا ہے۔
View this post on Instagram
رنبیر کپور غصے سے کرن جوہر کو کہتے ہیں کہ سُنائی دے رہا ہے، بہرا نہیں ہوں میں، اداکار کو غصے میں دیکھ کر کرن جوہر اور آیوشمان کھرانہ وہیں خاموش ہوجاتے ہیں۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔




















