Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا ریحام خان کی ’تیسری‘ شادی بھی ناکام ہوچکی ہے؟

پاکستانی نژاد برطانوی صحافی اور پی ٹی آئی کے بانی کی سابق اہلیہ ریحام خان نے حال ہی میں اپنی تیسری شادی کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔

ریحام خان نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے سے کئی سال چھوٹے شخص مرزا بلال سے اپنی تیسری شادی کرنے پر ہونے والی تنقید پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

 ریحام خان نے کہا کہ جب لوگ مجھے دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ‘اوہ، اس نے اتنے چھوٹے لڑکے سے شادی کی لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ میری پہلی شادی مجھ سے 16 سال بڑے شخص سے ہوئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by WOW 360 (@wow360pk)

انہوں نے بتایاکہ پھر میں نے  دوسری شادی  ایک ایسے شخص سے شادی کی جو مجھ سے 22 سال بڑا تھا۔

ریحام خان  نے کہا کہ کم عمر عورتوں سے شادی کرنے پر مردوں پر تنقید کیوں نہیں کی جاتی؟  بطور ایک عورت اگر میں طلاق یافتہ ہوں تو یہ ٹیگ بن جاتا ہے، لیکن مرد پر ایک سے زیادہ طلاقیں لینے اور ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کے باوجود، کبھی کوئی لیبل نہیں لگایا جاتا۔

مرزا بلال کی دوسری شادی سے متعلق سوال کے جواب میں ریحام خان نے کہا کہ وہ کبھی اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دینگی کیونکہ میں اس بات کے حق میں نہیں ہوں کہ مرد ایک ساتھ کئی شادیاں کرے، اگر میرا شوہر دوبارہ شادی کرنا چاہتا ہے تو اسے مجھے چھوڑنا پڑے گا۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور شوبز انڈسٹری کی نامور خوبرو اداکارہ ثناء جاوید  کی دوسری شادی کے حوالے سے ریحام خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے ایکس پرایک طویل پیغام جاری کیاتھا۔

جس میں انہوں نے لکھا کہ ’ ٹوئٹر اور ٹی وی ایک پریشان خالہ جان اور پھوپھی جان بن گئے ہیں جو مسلسل شادیوں اور طلاقوں کے بارے میں گپ شپ کر رہے ہیں‘۔

ریحام خان نے سوال کیا کہ کیا آپ کے پاس کرنے کے لیے کچھ بہتر نہیں ہے؟ اپنے رشتوں پر دھیان دیں۔

ان کا کہنا تھاکہ اگر آپ کچھ کہنا لازمی سمجھتے ہیں تو شادی شدہ اور طلاق یافتہ لوگوں کو نیک خواہشات بھیجیں۔

ریحام خان نے مزید لکھا کہ آپ نہیں جانتے کہ بند دروازوں کے پیچھے کیا ہوتا ہے، برائے مہربانی کچھ تو خیال رکھیں۔

اپنی اس پوسٹ میں ریحام خان نے  ہیش ٹیگ ’ثانیہ مرزا‘، ’شعیب ملک‘، ’ثنا جاوید‘ کا بھی استعمال کیا۔