بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار رتوراج سنگھ چل بسے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار رتوراج سنگھ کا انتقال 59 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔
View this post on Instagram
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکار لبلبے کی بیماری میں مبتلا تھے اور وہ حال ہی میں نجی اسپتال سے علاج کے بعد ڈسچارج ہوئے تھے۔
اداکار کے قریبی دوست نے رتوراج سنگھ کے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ ان کا انتقال حرکت قلب بند ہونے سے ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ رتوراج کو کچھ عرصہ قبل لبلبے کے علاج کے لیے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، گھر لوٹے تو دل کی کچھ پیچیدگیاں تھیں، انہیں گھر پر ہی ہارٹ اٹیک ہوا اور اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئے۔
معروف اداکار نے ہٹ شو انوپما میں اپنے کردار کے لئے بڑے پیمانے پر پذیرائی حاصل کی جبکہ وہ ایک فلم میں ورون دھون اور عالیہ بھٹ کے ہمراہ بھی نظر آچکے ہیں۔
View this post on Instagram




















