پی ایس ایل 9 کے دوسرے روز کے میچ کے دوران ملتان اسٹیڈیم میں اداکارہ اور کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثنا جاوید توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
پاکستان کی نامور اداکارہ ثنا جاوید نے پی ایس ایل کے میچ میں اپنے شوہر معروف آل راؤنڈر شعیب ملک کی حوصلہ افزائی کے لیے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں خصوصی شرکت کی۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ کی کئی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں ، ان میں سے ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثناء جاوید جب اسٹیڈیم میں تشریف لائیں تو ان کی پشت پر بیٹھے ہوئے تماشائیوں نے ’ثانیہ مرزا‘ ( شعیب ملک کی پہلی اہلیہ ) کے نام کے با آوازِ بلند نعرے لگا کر ان کا استقبال کیا۔
View this post on Instagram
آوازوں پر ردِعمل دیتے ہوئے ثناء جاوید نے غصے میں پیچھے مڑ کر ان تماشائیوں کی جانب بھی دیکھا لیکن اس کے باوجود نعروں کا شور تھم نہ سکا اور وہ آگے بڑھ گئیں۔
View this post on Instagram
واضح رہےکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے شعیب ملک نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
اپنی اہلیہ ثنا جاوید کی موجودگی میں شعیب ملک نے صرف 35 گیندوں پر 53 رنز بنا کر اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس میں دو چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے۔
اسٹیڈیم میں ان کی موجودگی شائقین کرکٹ کے لیے مسلسل باعثِ توجہ بنی رہی۔
View this post on Instagram
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ثناء جاوید سے دوسری شادی کے بعد اب تک سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
View this post on Instagram
- ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے خود شعیب ملک سے خلع لی جبکہ سابق کپتان کے اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ معاملات ایک عرصے سے چل رہے تھے۔
شادی کی تصاویر دیکھیں:
View this post on Instagram




















