بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اداکارہ رانی مکھرجی کے ہمراہ نئی ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 20 فروری کو ممبئی میں دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایوارڈز (DPIFF) 2024 کی تقریب منعقد ہوئی جہاں شاہ رخ خان کو اُن کی فلم ‘جوان’ کے لیے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں شاہ رخ خان کو اداکارہ رانی مکھرجی کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دونوں اداکاروں کو سیاہ رنگ کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔
دونوں اداکار انتہائی خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے سے ملتے ہیں اور ساتھ میں تصاویر بھی بنواتے ہیں۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جبکہ مداحوں کی جانب سے اس پر مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔




















