بالی وڈ کے با صلاحیت اداکار اور سماجی کاموں کی وجہ سے منفرد شہرت رکھنے والے سونو سود کو ترکی میں ایک پاکستانی مداح نے بے حد متاثر کردیا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سونو سود نے عالمی وبا کورونا وائرس کے مشکل ترین وقت کے دوران ممبئی میں اپنا ہوٹل میڈیکل پروفیشنلز کے حوالے کردیا تھا، اس کے علاوہ بھی وہ وبا سے متاثرہ افراد اور خاندانوں کی مدد کرتے رہے۔
سونو سود نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ جاری کی ، جس میں انہوں نے اپنی ایک پاکستانی مداح کے ساتھ تصویر بھی شئیر کی اور کیپشن میں لکھا کہ وہ ترکی میں ایک فرشتے سے ملے ہیں۔
View this post on Instagram
سونو سود نے لکھا کہ انہیں مداح کا نام یاد نہیں رہا لیکن اس پاکستانی مداح نے انہیں دیکھتے ہی گلے لگایا اور زبردستی بیس پونڈ کا ایک نوٹ انہیں تھمادیا۔
انہوں نے لکھا کہ پاکستانی نے ان سے کہا ’میرے بیٹے، تم غریبوں کیلئے بہت شاندار کام کررہے ہو، یہ میری طرف سے ایک چھوٹی سے شرکت ہے‘۔
سونو سود نے بتایا کہ وہ پاکستانی مداح سے بہت متاثر ہوئے اور ان کے نزدیک یہ بیس بونڈ لاکھوں ڈالروں سے زیادہ بیش قیمت ہیں۔




















