Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈان 3 میں مخالف کردار ادا کرنے کے متعلق عمران ہاشمی کا بیان سامنے آگیا

ڈان 3 بالی ووڈ کے سب سے بڑے اور دلچسپ پراجیکٹس میں سے ایک ہے اور فرحان اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنویر سنگھ کو ڈان کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے اور کیارا اڈوانی کو فلم کی خاتون کا مرکزی کردار ادا کریں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران ہاشمی کے بطور مخالف فلم کا حصہ بننے کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں لیکن اداکار نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔

اس سے متعلق اداکار کی جانب سے تمام افواہوں کو رد کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس نے ان کے مداحوں کو بہت مایوس کردیا ہے۔

Emraan Hashmi clears the air on 'Don 3' role rumors: 'I was never a part'

عمران ہاشمی نے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ ڈان 3 کا حصہ نہیں ہیں اور انہیں کبھی بھی اس فلم کی پیشکش نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ عمران ہاشمی فی الحال اپنی آنے والی ویب سیریز شو ٹائم کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں جس میں مونی رائے، شریا سرن، نصیر الدین شاہ، ماہیما مکوانہ، اور راجیو کھنڈیلوال بھی ہیں۔ دھرمیٹک انٹرٹینمنٹ کے ذریعہ تیار کردہ، یہ سیریز بالی ووڈ انڈسٹری میں طاقت کی جدوجہد کے بارے میں ہے۔

دوسری جانب ڈان 3 میں فرحان اختر کی 13 سال بعد بطور ہدایت کار واپسی ہو رہی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ بطور ہدایت کار ان کی آخری فلم ڈان 2 تھی جو 2011 میں ریلیز ہوئی۔