Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویڈیو: کرینہ نے سابق بوائے فرینڈ شاہد کو نظر انداز کیوں کیا؟

بالی وڈ کی صف اول کی اداکارہ کرینہ کپور کی اپنے سابق بوائے فریند اداکار شاہد کپور کو نظر انداز کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ داداصاحب پھالکی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایوارڈز 2024 کے ریڈ کارپٹ پر شاہد کپور ہاتھ میں ایوارڈ تھامے کرشنا ڈی کے اور راج نیدیمورو سے مصروفِ گفتگو تھے کہ اچانک ان کے سامنے سے کرینہ کپور کی آمد ہوئی۔

کرینہ کپور کو اپنے سامنے سے گزرتا دیکھ کر شاہد کپور نے ان پر اک نظر ڈالی لیکن بیبو (کرینہ کپور) لاتعداد فوٹو گرافرز کی موجودگی میں انہیں نظر انداز کرتے ہوئے آگے بڑھ گئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pallav Paliwal (@pallav_paliwal)

واضح رہے کہ کرینہ کپور اور شاہد کپور 5 سال تک محبت کے رشتے میں جڑے رہے، ان کی محبت کا آغاز سال 2004 میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم  ’فدا‘ سے ہوا تھا۔

اس دوران ان دونوں نے متعدد سپر ہٹ فلموں میں  ساتھکام کرنے کے بعد سال 2007 میں سپر ہٹ فلم ‘جب وی میٹ’ کے بعد علیحدگی اختیار کر لی ۔