Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹام کروز کی نئی روسی گرل فرینڈ سے علیحدگی ہوگئی

ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار ٹام کروز کی نئی روسی گرل فرینڈ ایلسینا خیرووا سے علیحدگی ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ماہ قبل اداکار ٹام کروز نے باقاعدہ اعلان کیا تھا کہ 36 سالہ ایلسینا خیرووا ان کی نئی گرل فرینڈ ہیں۔

Tom Cruise made relationship with girlfriend Elsina Khayrova official: Report | Hollywood - Hindustan Times

ٹام کروز اپنا زیادہ تر وقت لندن میں ایلسینا خیرووا کے ساتھ ان کے شاندار اپارٹمنٹ میں گزار رہے تھے۔

ایلسینا خیرووا سابقہ روسی ماڈل ہیں جو اب لندن میں مقیم ہیں، وہ ایک ممتاز روسی سیاست دان رینات خیرو کی بیٹی ہیں جو ولادیمیر پیوٹن کے اتحادی بھی ہیں۔

ذرائع کے مطابق لندن میں ہونے والی ملاقات میں بریک اپ کا آغاز ہوا اور دونوں نے دوستانہ ماحول میں یہ تعلق ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

اداکار کی اس سے قبل تین شادیاں ہوچکی ہیں، پہلی شادی اداکارہ ممی راجرز، دوسری نکول کڈمین اور تیسری شادی کیٹی ہومز سے ہوئی تھی۔

ایلسینا خیرووا سابقہ روسی ماڈل ہیں اور ایک نامور روسی سیاست دان رینات خیرو کی بیٹی ہیں جو ولادیمیر پیوٹن کے اتحادی ہیں۔

Watch out Tom Cruise! 'New flame' Elsina Khayrova had savage divorce battle with mogul ex - including £1m handbag row | The US Sun