Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خدا کے ساتھ رابطے میں رہنے والا شخص کبھی مایوس ہو ہی نہیں سکتا، عاطف اسلم

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار و اداکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ خدا کے ساتھ رابطے میں رہنے والا شخص کبھی مایوس ہو ہی نہیں سکتا۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں گلوکار عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ مایوسی سب سے بڑا کفر ہے اور جو شخص خدا کے ساتھ روابط میں رہتا ہے، وہ کبھی مایوس ہو ہی نہیں سکتا اور مومن کی پہلی نشانی ہی یہی ہوتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

انہوں نے کہا کہ مومن کے پروردگار سے رابطے میں کمی ہوسکتی ہے، طریقہ غلط ہو سکتا یا کمی پیشی ہو سکتی ہے، صحیح جگہ پہنچ نہیں پا رہے ہوں گے لیکن جیسے ہی صحیح جگہ پر پہنچیں گے تو سب ٹھیک ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی دولت شکر گزاری ہے، انسان نے دنیا اور بچوں کے لیے مال بنا لیا ہوتا ہے لیکن اس کی سب سے بڑی دولت شکر گزاری ہوتی ہے۔

عاطف اسلم نے کہا کہ خدا کو شکر گزاری بہت پسند ہے، اسے وحدانیت پسند ہے اور وہ چاہتا ہے کہ مومن اس سے مانگے۔

گلوکار نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ جب بھی خدا سے دعا مانگیں تو پہلے ان کے محبوب حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا نام لیں، پھر خدا کو پکاریں اور پھر دعا مانگیں تو ضرور قبول ہوگی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)