Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بگ باس 16 کے سابق کنٹسٹنٹ منی لانڈرنگ کیس میں طلب

بگ باس 16 سے شہرت حاصل کرنے والے شیو ٹھاکرے اور عبدو روزک کو مبینہ طور پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں طلب کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منشیات کے مشتبہ مالک علی اصغر شیرازی سے منسلک مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں شیو ٹھاکرے اور عبدو روزک  کو طلب کیا گیا یے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شیو کا بیان بطور گواہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جبکہ عبدو کے بھی ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کی امید ہے۔

شیو نے ای ڈی کو اپنے بیان کے دوران 2022-23 میں ہسٹلرز ہاسپیٹلیٹی کے ڈائریکٹر کرنل اوجھا سے ملاقات کا ذکر کیا جس دوران اوجھا نے بظاہر ٹھاکرے چائے اور اسنیکس کے لیے شراکت داری کے معاہدے کی پیشکش کی، جس میں مبینہ طور پر ہسٹلرز کی کافی سرمایہ کاری شامل تھی۔

مبینہ طور پر تحقیقات کا مرکز شیرازی کی کمپنی، ہسٹلرز ہاسپیٹیلیٹی پرائیویٹ لمیٹڈ کے متعلق ہے، جس نے مبینہ طور پر کئی اسٹارٹ اپس کو فنڈز فراہم کیے جس میں شیو ٹھاکرے اور عبدو روزک بھی شامل ہے۔

خیال رہے کہ عبدو نے 2023 کے اوائل میں ممبئی میں اپنا ریسٹورینٹ شروع کیا تھا، جس میں سونو سود جیسی مشہور شخصیات نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی۔

خیال رہے کہ ای ڈی فی الحال ہسٹلرز ہاسپیٹلیٹی کے مالی معاملات اور مختلف اسٹارٹ اپس سے اس کے کنکشن کی تحقیقات کی جارہی ہے۔