بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ انہوں نے فلموں میں کبھی بولڈ مناظر فلمانے کی خواہش ظاہر نہیں کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار عمران ہاشمی نے بتایا کہ فلموں میں رومانوی اور بوس و کنار کے مناظر فلمانے پر ان کی اہلیہ پروین شاہانی ہمیشہ ان سے ناراض رہتی تھیں اور وہ انہیں ایسے سین نہ کرنے کے احکامات بھی دیتی رہتی تھیں۔
View this post on Instagram
اداکار نے کہا کہ انہوں نے کبھی کسی بھی فلم میں ہدایتکار کو یہ نہیں کہا کہ ان کا بوس و کنار کا منظر فلمایا جائے، وہ اداکار ہیں، صرف اداکاری پر توجہ دیتے رہے ہیں، انہیں جیسے ہدایتکار کہتا تھا، وہ کرتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر شروع سے ہی ان سے متعلق فلم سازوں نے یہ ذہن بنا لیا تھا کہ ان سے ہی بوس و کنار کے مناظر کروانے ہیں اور ایسا تاثر بن چکا تھا کہ وہی بوس و کنار کے مناظر کروانے والے اداکار ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے بتایا کہ کہ ان کے رومانوی اور بوس و کنار کے مناظر پر ان کی اہلیہ کو اچھا نہیں لگتا تھا کہ ان کے شوہر دوسری خواتین کے ساتھ ایسے سین شوٹ کروائیں، اہلیہ کو ان کے بوس و کنار کے مناظر دیکھ کر ان پر غصہ آتا تھا۔
عمران ہاشمی نے کہا کہ اہلیہ نے انہیں حکم دیا اور تائید کی ترتیب وار ایسے مناظر فلمانا بند کریں اور اسی وجہ سے انہوں نے بوس و کنار کے مناظر کرنا کم کردیے اور اب ان کی اہلیہ ان سے ناراض نہیں ہوتیں۔
View this post on Instagram




















