Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میزبان متھیرا اداکار مومن ثاقب پر برس پڑیں!!!

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان متھیرا سوشل میڈیا انفلوئنسر، اداکار و میزبان مومن ثاقب پر برس پڑیں۔

حال ہی میں مومن ثاقب نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قبرستان میں بنایا وی لاگ شیئر کیا۔

وی لاگ میں مومن ثاقب کا کہنا تھا کہ “یہ ہمارا مستقبل ہے، انسان کی بس یہی حقیقت ہے، سب کا یہی مستقبل ہے، جو مرضی کرلو، جتنا پیسا کما لو، جتنی بھی شہرت حاصل کرلو سب کا آخری انجام یہی ہے”۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

انہوں نے کہا کہ “جب موت آئے گی تب جتنا بھی غرور، ناکامیاں، خوشی کے مواقع ہیں سب ختم ہوجائیں گے”۔

اداکار کی ویڈیو پر متھیرا نے ردِعمل دیتے ہوئے مومن ثاقب کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور ان کی اس ویڈیو کو احمقامہ حرکت قرار دے دیا۔

متھیرا نے مومن ثاقب کی اس ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا کہ “معاف کیجیے گا لیکن یہ بہت احمقانہ حرکت ہے”۔

انہوں نے کہا کہ “ان دنوں بہت سے لوگ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، خودکشی کررہے ہیں اور خراب ذہنی صحت کا سامنا کر رہے ہیں، اس طرح کی ویڈیوز بعض اوقات انہیں اندر سے مزید توڑ دیتی ہیں”۔

ان کا کہنا تھا کہ “سب جانتے ہیں ہم سب کو موت کا مزہ چکھنا ہے، موت کے بارے میں بات کرنے کے بجائے ہمیں مشکل زندگی گزانے کے بہتر طریقے پر گفتگو کرنی چاہیے”۔