Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے بھارتی فوج میں بھرتی ہونا چاہتی تھی، جیا بچن

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف و سینیئر اداکارہ جیا بچن نے کہا ہے کہ وہ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے بھارتی فوج میں بھرتی ہونا چاہتی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ جیا بچن نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے بھارتی فوج میں بھرتی ہونا چاہتی تھی لیکن اس زمانے میں خواتین کو فوج میں بھرتی ہونے کی اجازت نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے وہ وقت یاد ہے جب میں بہت مایوس تھی کیونکہ میں بطورِ جنگجو فوج میں شامل ہونا چاہتی تھی لیکن بھارتی فوج میں خواتین کو صرف بطورِ نرس ہی بھرتی کیا جاتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج میں بھرتی ہونے کا خواب پورا نہیں ہوا تو میں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور اپنا ایک کامیاب کیریئر بنایا لیکن مجھے یہ دیکھ کر بہت خوش ہوتی ہے کہ اب خواتین ہر شعبے میں مرد کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں

خیال رہے کہ جیا بچن کئی دہائیوں سے بھارتی فلم انڈسٹری سے منسلک ہیں، ان کی پہلی فلم ‘گڈی’ سال 1971 میں ریلیز ہوئی تھی، وہ اپنے بہترین کام کی وجہ سے کئی ایوارڈز اپنے نام کرچکی ہیں۔

اداکاری کی دُنیا میں اپنا نام بنانے کے بعد جیا بچن نے سال 2004 میں سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کرکے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔