جنوبی کوریا کے مشہور و معروف میوزک پروڈیوسر شنساڈونگ ٹائیگر اپنے گھر سے مردہ حالت میں پائے گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میوزک پروڈیوسر اور گیت نگار لی ہو یانگ المعروف شنساڈونگ ٹائیگر کی لاش گزشتہ روز اُن کی رہائش گاہ سے ملی

40 سالہ شنساڈونگ ٹائیگر کی موت کا اس وقت پتہ چلا جب انکے ایک جاننے والے نے انہیں فون کیا جب کوئی جواب نہ ملا تو وہ خود انکے گھر گئے جہاں انہوں نے شنساڈونگ ٹائیگر کو مردہ پایا جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔
انہوں نے اپنے میوزیکل کیریئر کا آغاز 18 برس کی عمر میں کیا اور اپنی فنی کاوشوں کو آگے بڑھانے کے مقصد کے حصول کے لیے چھوٹی موٹی معمولی نوکریاں بھی کیں۔
یاد رہے کہ انہوں نے ساؤتھ کورین گرل گروپ TRI.BE کا آغاز 2021 میں ٹی آر انٹرٹینمنٹ اینڈ یونیورسل میوزک گروپ کے بینر تلے کیا تھا۔ ان کی موت کی خبر پر ٹی آر انٹرٹینمنٹ نے اپنے تمام پروگرامز منسوخ کر دیے ہیں۔




















