Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ذو معنی سوال کرنے پر سوشل میڈیا صارفین تابش ہاشمی پر برس پڑے

معروف پاکستانی کامیڈین اور ٹی وی میزبان تابش ہاشمی کو ذو معنی سوال کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ مریم نفیس نے تابش ہاشمی کے شو میں شرکت کی جہاں معروف کامیڈین نے اُن سے پوچھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز ہورہے ہیں تو انہیں کراچی کنگز کیوں پسند نہیں؟

اداکارہ نے کہا کہ انہیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بعد لاہور قلندر اور پھر ملتان سلطانز پسند ہے، انہیں کراچی کنگز پسند نہیں۔

جس پر تابش ہاشمی نے ان سے سوال کیا کہ کراچی کنگز کیوں پسند نہیں؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ بس ایسے ہی ان کی مرضی ہے۔

اس پر میزبان نے مزید اصرار کرتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ آخر انہیں کراچی کنگز کیوں پسند نہیں؟ جس پر مریم نے بتایا کہ کیوںکہ کراچی والے پرفارم نہیں کرتے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muhajir Family (@muhajir_family)

اداکارہ کے جواب پر میزبان نے انہیں کہا کہ ان کے شوہر بھی کراچی سے ہیں، کیا وہ بھی پرفارم نہیں کرتے؟

تابش ہاشمی کے سوال پر مریم نفیس ہنس پڑیں اور شو میں موجود شائقین نے بھی تالیاں بجائیں۔

بعد ازاں میزبان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ کے شوہر تو ہدایتکار ہیں، وہ کیوں پرفارم کریں گے؟

اس پر مریم نفیس نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اچھی طرح معاملے کو سنبھالا اور اگلی بار وہ شوہر کو ساتھ لے کر آئیں گی، میزبان یہ سوال ان سے ہی کریں۔

Mariyam Nafees vs Tabish Hashmi | Best Moments | Hasna Mana Hai | Geo News - YouTube

تابش ہاشمی کی جانب سے اداکارہ سے شو کے دوران ذو معنی سوال کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور بعض صارفین نے ان کے سوال کو بیہودہ قرار دیتے ہوئے میزبان کو بے شرم بھی لکھا۔