بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ میں پرفیکشنسٹ نہیں ہوں۔
بلاک بسٹر فلموں کی وجہ سے عامر خان کو “مسٹر پرفیکٹ” کا لقب دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار عامر خان نے کہا کہ مجھے مسٹر پرفیکشنسٹ کہنا غلط ہے لیکن کبھی کبھی آپ کے نام کے ساتھ کوئی خاص لقب لگا دیا جاتا ہے اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ حقیقت میں وہ ہیں یا نہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ میں پرفیکشنسٹ نہیں ہوں بلکہ میں ایک ایسا شخص ہوں جو صرف سخت محنت کرتا ہے، بہترین کام کے لیے کوشش کرتا ہے کیونکہ مجھے اپنے کام سے پیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں واقعی میں جادو کی تلاش میں ہوں، ایک اداکار ہونے کی حیثیت سے میں ہمیشہ جادوئی لمحے کی تلاش میں رہتا ہوں، پھر چاہے وہ لمحہ پرفیکٹ ہو یا نہ ہو لیکن مجھے پھر بھی اس لمحے کی تلاش رہتی ہے۔
View this post on Instagram




















