اپنے منفرد انداز اور اداکاری کی وجہ سے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں نام اور خاص مقام حاصل کرنے والے ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی نے پاکستانی اداکاروں کو شاندار قرار دیدیا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں کی کہانیاں بہت اچھی ہوتی ہیں، ساتھ ہی ان کے اداکار بھی بہت اچھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی صحافی چاند نواب کے مشہور کردار کے لیے 100 بار پریکٹس کی اور ون ٹیک میں شاٹ اوکے کرایا۔
چاند نواب کو دیے گئے پیغام میں نواز الدین صدیقی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ گزارش ہے ایسی غلطیاں دہراتے رہا کریں تاکہ ہمیں بھی مزہ آتا رہے۔
View this post on Instagram




















