بالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی اجے دیوگن اور کاجول کی شادی کو آج 25 سال مکمل ہوگئے ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ کاجول نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شوہر اجے دیوگن کے ہمراہ چند تصاویر پوسٹ کیں۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی تصاویر میں اس جوڑی کو کالے رنگ کے لباس میں ساتھ بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دونوں کے چہروں پر مسکراہٹ بھی واضح ہے۔
اداکارہ نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ “آپ سب کی نیک تمناؤں اور محبتوں کا بہت بہت شکریہ”، جبکہ کاجول نے تصاویر اجے دیوگن کو ٹیگ بھی کیں۔
کاجول کی پوسٹ پر بالی ووڈ فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اداکار اجے دیوگن نے ساتھی اداکارہ کاجول سے 24 فروری کو 1999 میں شادی کی تھی، اس جوڑی کے دو بچے بیٹی نیسا اور بیٹا یوک دیوگن ہیں۔





















