Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اروشی روٹیلا کو اپنی سالگرہ پر سونے کا کیک کاٹنا مہنگا پڑگیا

بھارتی اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا نے اتوار کو ریپر یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ 24 قیراط سونے کا کیک کاٹ کر اپنی 30ویں سالگرہ منائی ہے۔

بھارت کی مشہور شخصیت اروشی روٹیلا اپنی سالگرہ کے موقع پر 3 ٹائر والے سونے کے کیک کے ساتھ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہیں جب انہوں نے ہنی سنگھ کے ساتھ اپنے آنے والے گانے ‘لو ڈوز 2’ کے سیٹ پر اپنی 30 ویں سالگرہ منائی۔

سوشل میڈیا پر کیک کاٹنے کی تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے، اداکارہ نے گلوکار کا شکریہ ادا کیا۔

کچھ رپورٹس کے مطابق، پھولوں سے سجا تین ٹائر والا سالگرہ کا کیک، 3 کروڑ [تقریباً 10 کروڑ روپے] کے ٹیگ کے ساتھ آیا تھا اور یہ ’بلیو آئیز‘ گلوکار کا تحفہ تھا۔

وائرل ہونے والے گولڈ کیک کی تصاویر پر ردعمل دیتے ہوئے ایک سماجی صارف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’24 قیراط سونے کا کیک کاٹنے والی بھارت کی پہلی خاتون‘، جب کہ دوسرے نے لکھا، ’گولڈ پلیٹڈ کیک حاصل کرنے والی پہلی بھارتی اداکارہ۔