Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یمنیٰ زیدی کی نئی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کی نئی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں اُن کو نے رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Iconic Times (@iconictimesofficial)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے گلابی رنگ کا لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جبکہ وہ رقص کرتے ہوئے انتہائی پُرجوش دکھائی دے رہی ہیں۔

اداکارہ کی یہ ویڈیو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی اس پر مختلف تبصرے کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ یمنیٰ زیدی کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور ساتھ ہی وہ اپنی جاندار اداکاری کے حوالے سے بھی پہچانی جاتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial)

یمنیٰ زیدی ٹیلی ویژن ڈراموں میں بہترین اداکاری کے لیے مشہور ہیں جنہوں نے کئی مشہور ڈرامے کیے جن میں ڈراما ’تیرے بن‘ بھی شامل ہے، اس کے علاوہ ’دل نا امید تو نہیں‘، ’بختاور‘، اور ’صنفِ آہن‘ و دیگر ہیں۔