Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

22 سال کے لڑکے مجھے میسج کرکے پروپوز کرتے ہیں، صبا فیصل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ انہیں 22 سال کے لڑکے میسج کرکے پروپوز کرتے ہیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ صبا فیصل نے بتایا کہ انہیں آج بھی ایسے مداحوں کے پیغامات موصول ہوتے ہیں جو انہیں شادی کے لیے پروپوز کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

انہوں نے کہا کہ مجھے آج بھی میسجز آتے ہیں جس میں لکھا ہوتا ہے کہ میں 22 سال کا ہوں، اگر آپ ہاں کہیں تو آج ہی سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر آپ کا ہاتھ مانگنے آجاؤں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس پر میں نے اسے کہا کہ میرے 9 سالہ نواسے سے میرا ہاتھ مانگو گے؟

صبا فیصل نے بتایا کہ یہ میسجز دیکھ کر ان کے شوہر ہنستے ہیں۔

اپنی کامیاب شادی کا راز بتاتے ہوئے ادکارہ نے کہا کہ فیصل سے ان کی شادی کو 40 سال ہوچُکے ہیں لیکن آج بھی ان کے شوہر پیغامات کے ذریعے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official)