سوشل میڈیا پر اکثر شوبز شخصیات اپنے بچپن کی تصاویر شیئر کر دیتے ہیں جنہیں مداحوں کے لیے پہچاننا کافی مشکل ہوجاتا ہے۔
آج ہم آپ کے لیے ایک ایسی شخصیت کی تصویر لائے ہیں جنہیں اکثر لوگ نہیں پہچان پاتے۔
کیا آپ مذکورہ تصویر میں موجود بچی کو پہچان سکتے ہیں؟
View this post on Instagram
کامیاب ہوئے؟ اگر نہیں تو ہم آپکو ایک ہنٹ دے دیتے ہیں۔
اِس بچی کا تعلق بالی ووڈ فلم انڈسٹری سے ہے۔
اب پہچان پائے؟ اگر ابھی بھی نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
تصویر میں موجود یہ بچی کوئی اور نہیں بلکہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ انوشکا شرما ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ انوشکا شرما نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے دسمبر 2017 میں اٹلی میں شادی کی تھی، ان کی شادی کی تقریبات میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوست شریک ہوئے تھے۔

اس جوڑے کے ہاں شادی کے 4 سال بعد جنوری 2021 میں پہلی بیٹی وامیکا کی پیدائش ہوئی تھی جبکہ 20 فروری کو انوشکا اور ویرات نے اپنے گھر دوسرے بچے کی پیدائش کی خبر دی۔
معروف اداکارہ متعدد فلموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چُکی ہیں۔




















