جھانوی کپور اس وقت بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں۔ باصلاحیت اداکارہ، آنجہانی سری دیوی اور فلم ساز، بونی کپور کی بیٹی، جھانوی نے فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی ہے اور ایک ورسٹائل فنکار کے طور پر اپنا نام روشن کیا ہے۔
تھرلر، روم کام، بایوپک سے لے کر مین اسٹریم مصحالہ دار تفریح فلموں تک، اداکارہ نے اپنی صلاحیتوں سے سب کو مسحور کر دیا جس کے بعد اب وہ اسٹینڈ اپ کامیڈی کی دنیا میں بھی قدم رکھنے کیلئے تیار ہیں۔
View this post on Instagram
بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ جھانوی کپور انڈسٹری میں اپنے پانچ سالہ کیریئرغیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے انسٹاگرام پروفائل پر اپ لوڈ کردہ ایک ٹیزر میں، جھانوی کپور کا ایک دلکش کلپ ڈراپ کیا ہے۔
اس کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اپنے آنے والے پروجیکٹ میں لائیو ناظرین کے سامنے اسٹینڈ اپ کامیڈی کرنے کی کوشش کرتی نظر آئیں۔
اداکارہ نے اپنی پہلی اسٹینڈ اپ پرفارمنس کے لیے اپنے سامعین سے نرمی کا مطالبہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ ہندی فلم انڈسٹری میں پانچ سال گزارنے کے بعد، جھانوی نے اب تک دو مزاحیہ فلمیں کی ہیں۔




















