Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اے آئی ایک طوفان کی طرح دنیا پر چھا رہی ہے، عامر خان

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ایک طوفان کی طرح دنیا پر چھا رہی ہے۔

حال ہی میں ایک کانفرنس کے دوران اداکار عامر خان نے اے آئی ٹیکنالوجی کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے کہا کہ اے آئی ایک طوفان کی طرح دنیا پر چھا رہی ہے، دنیا نئی طرح کی ٹیکنالوجیز کا مشاہدہ کرتی رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے گرد نئی طرح کی ٹیکنالوجیز کو دیکھتے رہیں گے، اے آئی اس وقت دنیا میں طوفان کی طرح چھا رہی ہے، جب ہم آگے بڑھیں گے تو علم ہوگا کہ اس سے کیا اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ میں ہمیشہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں پیچھے رہتا ہوں اور میری زندگی کہانیوں کے گرد گھومتی ہے۔

عامر خان نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی واپسی اب ممکن نہیں، کسی بھی شعبے یا صنعت میں آپ ایک نئی ٹیکنالوجی کی روک تھام نہیں کر سکتے، تو اے آئی ٹیکنالوجی کو بھی روکنے کی ضرورت نہیں، بلکہ آپ کو اس کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔