بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار شاہد کپور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں باہر والوں کو آسانی سے قبول نہیں کیا جاتا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہد کپور نے ممبئی کی فلم نگری (بالی ووڈ) میں کیمپوں پر کڑی تنقید کی۔
ان کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں باہر والوں کو آسانی سے قبول نہیں کیا جاتا، لوگوں کو اس طرح سے تنگ کرنے سے مجھے نفرت ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ مجھے تو یہ کیمپ کلچر بالکل پسند نہیں، لوگوں کو اشتراک کی اجازت ہونی چاہیے کہ وہ جسے چاہیں رکھیں۔ یہ نہیں ہونا چاہیے کہ آپ لوگوں کی توہین کریں یا انہیں نیچا دکھائیں۔
اداکار شاہد کپور کا کہنا تھا کہ میرے اندر یہ صلاحیت ہی نہیں کہ میں کسی کیمپ کا حصہ بنوں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ دہلی سے تعلق رکھتے ہیں، جب وہ ممبئی آئے تو انہیں کلاس میں قبول نہیں کیا گیا کیونکہ میں باہر والے تھے۔
اداکار کے مطابق میرا لہجہ دہلی والا تو تھا لیکن میرے ساتھ بہت عرصے تک بدسلوکی کی گئی۔
View this post on Instagram




















