Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مادھوری ڈکشٹ کی 30 سال پرانے انداز میں واپسی نے مداحوں کے دل موہ لئے

بالی ووڈ کی ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ نے 30 سال بعد پھر سے اپنے حسن کا جادو جگایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ دیوا حال ہی میں ایک ڈانس شو میں ’نیشا‘ کے روپ میں نظر آئیں، جو کردار اس نے 1994 میں سپر ہٹ فلم ‘ہم آپ کے ہیں کون’ میں ادا کیا تھا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

اداکارہ اپنی لازوال خوبصورتی کی وجہ سے آج بھی اپنے مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں اور ان کی حالیہ تصاویر شیئر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

مداحوں نے ڈانسنگ کوئین سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں جبکہ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ عمر صرف ایک نمبر ہے۔

خیال رہے کہ مشہور فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ 1994 میں ریلیز ہوئی اور اس میں مادھوری اور سلمان خان کی آن اسکرین کیمسٹری نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے تھے تاہم فلم کے گانے 30 سال بعد بھی سپر ہٹ ہیں۔