امریکی لیجنڈری اداکار رچرڈ لی وِس کا انتقال ہو گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی اداکار و کامیڈین رچرڈ لی وِس 76 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے، انکی موت امریکی شہر لاس اینجلس میں ان کے اپنے گھر پر ہوئی۔

دوسری جانب انڈسٹری سے جڑے افراد نے ان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی اداکار و کامیڈین رچرڈ لی وِس نے اپنے کیریئر کے دوران کئی فلموں اور ٹی وی کے لیے بھی کام کیا۔




















